میری حکومت کا نظریہ بچوں کو پڑھائی، نوجوانوں کو کمائی، بوڑھوں کو دوائی، کسانوں کو سینچائی:مودی

بنگلور: 2019کے عام انتخابات سے قبل کشمیر سے کنیا کماری تک اپنی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی جڑیں مضبوط کرنے کی نیت سے مشرقی ہند کے بعد جنوبی ہند کے دورے پر نکلنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے شہر ہبلی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پڑھائی، نوجوانوں کو کمائی،بزرگوں کو دوائی، کسانوں کو سینچائی اور جن جن کی شنوائی، اسی نظریہ کے ساتھ حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ہبلی میں تقریباً5ہزار کروڑ روپے کے پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے جلسہ گاہ میں امڈی بھیڑ کو دیکھ کر کہا کہ آپ لوگوں کی کثیر تعداد میں آمد سے وہ کرناٹک میں سیاسی فضا میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حزب اختلاف صرف دہشت پھیلانے کا کام کر رہی ہے کیونکہ اسے اسی میں مہارت حاصل ہے۔وہ وقتاً فوقتاً ملک کے کسان بھائیوں ، غریبوں اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی فوج کی حوصلہ شکنی اور اسے رسوا کرنے و نقصان پہنچانے کاکوئی موقع نہیں چھوڑتی۔

تمل ناڈو کے تیروپور میں ایک ریلی میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں عام بجٹ میں کارخانوں،ملوں اور گھریلو صنعتوں میں کام کرنے والے بہن بھائیوں کے لیے پردھان منتری شرم یوگی جن دھن اسکیم کے نام سے تاریخی اسکیم کا اعلان کیا گیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi addresses public meeting at hubli karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.