کانگریس ہندوستان کوتقسیم کر رہی ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو تقسیم کو رہی ہے اور اس کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ صدر جمہوریہ کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کی تحریک شکریہ کی بحث کا جواب دیتے ہوئے لوک سبھا میں کہا کہ کوئی لیڈر یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ ملک کو جمہوریت پنڈت نہرو یا کانگریس پارٹی نے دی۔
کیا انوں نے ہندستان کی تاریخ پڑھی ہے۔ایسا غرور کیوں؟ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو پنڈت نہرو کے طفیل میں جمہوریت نہیں ملی ہے جیسا کہ کانگریس ہمیںیقین دلانا چاہتی ہے۔براہ کرم ہماری بیش بہا تاریخ پر نظر ڈالیں۔ صدیوں سے دھنی جمہوری روایات کی بے شمار مثالیں ہیں۔ جمہوریت اس ملک کی رگ رگ مین دوڑ رہی ہے اور یہ ملک کے لیے اٹوٹ اور ہماری ثقافت ہے۔
انہون نے کہا کہ کانگریس نے کیرل میں کیسے کیا،پنجاب میں اکالی دل کے ساتھ کیسا سلوک کیا،تمل ناڈو میںکیا کیا؟ کانگریس نے اپنی مرضی سے کیوں اتنی ریاستی حکومتیں گرائیں۔
دسمبر میں کانگریس صدر کا انتخاب یا تاجپوشی کا واقعہ کسی سے مخفی نہیںہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس بے روزگاری کے اعداد وشمار دکھا رہی اور مٰن روزگار پر اعداد و شمار دوں گا۔ مغربی بنگال،کرناٹک ،اڑیسہ اورکیرل نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کروڑ روزگار پیدا کیے ۔ کیاکانگریس اس کی تردید کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi accuses congress of partitioning india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply