کانگریس نے مودی کوجھوٹے اور ٹوٹے وعدوں کے پوسٹر بوائے سے تعبیر کیا

نئی دہلی:کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی وعدے توڑنے والے پوسٹر بوائے ہیں۔کانگریس نے مزید کہا کہ مودی حکومت سیاسی شعبدہ بازی اور جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے نیز اس نے اقتدار کے لیے مہم چلاتے وقت مودی نے دنیا جہاں کے لاتعداد وعدے کیے تھے اور ملک گیر پیمانے پر سچ کی آڑ میں جھوٹ پھیلایا تھا۔
لیکن وزیر اعظم کے دعوو¿ں اور وعدوں کی پول دو سال میں ہی کھل گئی۔کانگریس نے اپنی ویب سائٹ پر ”آسمان کی بلندیوں کو چھوتا افراط زر، بڑھتی عدم رواداری، روپیہ آ ئی سی یو میں ، روزگار کے متلاشی نوجوان طویل قطار میں!کیا یہی وہ اچھے دن ہیں جن کا وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا تھا“ کے عنوان سے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے ایک سال کے اندر دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھاکہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ انہوں نے 1.35لاکھ نوکریاں ہی فراہم کرائی ہیں۔
کانگریس نے مودی کے ان حامیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے غیر ملکی دوروں سے بیرون ملک ہندوستان کی ساکھ اور معتبریت میں اضافہ ہوا ہے۔کانگریس نے اس پر حیرت ظاہر کی کہ ان کی خارجہ پالیسیوں کا کیا نتیجہ برآمد ہوا۔کانگریس نے کہا کہ گورداسپور، پٹھان کوٹ، پانپور دہشت گردانہ حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ایک ہزار واقعات ناقص پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں۔
نیز نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے حوالے سے ہندوستان کی خو اہش پر ہمیں شرمندہ ہونا پڑا۔ہماری ناقص خارجہ پالیسیوں کی ہی دین ہے کہ روس نے پاکستان سے اسلحہ کی تجارت کے معاہدہ پر روک ہٹا دی ، چین پوری طرح سے پاکستان کی حمایت کر رہا ہے اور امریکہ پاکستان کو جنگی طیارے فروخت کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔تجزیہ کار بھی ابھی تک مودی کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کی داستان کا سرا تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi a poster boy for broken promises says congress website in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply