ٹی۔20 نابینا کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انڈیا کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹی۔20 نابینا کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹیم کو ان کی کامیابی کیلئے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیر اعظم کو تمام کھلاڑیوں کے دستخط والاکرکٹ کا ایک بیٹ ،ایک گیند اور ٹیم کی ایک جرسی بھی پیش کی جس پر وزیراعظم کا نام لکھا ہوا تھا۔ وزیراعظم نے بھی ٹیم کیلئے ایک بیٹ اور ایک گیند پر دستخط کیے۔

Title: pm meets t20 blind cricket world cup winning team | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply