جی ایس ٹی کی طرح دیگر معاملات پر بھی سب متحد ہوں تو بہت کچھ اچھا ہو سکتا ہے : وزیر اعظم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ملک کیلئے نئی امیدیں جگائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’آج مانسون اجلا س شروع ہو رہا ہے جس طرح مانسون امیدیں لاتا ہے، یہ اجلاس بھی امیدوں کی روشنی لائے گا‘۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ جی ایس ٹی نے دکھا دیا ہے کہ اگر تمام پارٹیاں ساتھ ہوں اور ملک کیلئے کام کریں تو بہت کچھ اچھا ہوسکتا ہے۔
ایک دیگر ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’جی ایس ٹی کا جذبہ مل کر آگے بڑھنے کی علامت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس اجلاس میں بھی یہی جی ایس ٹی جذبہ کا اثر رہے گا۔‘ اس اجلاس کو نہایت اہمیت کا حامل بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ اس اجلاس کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ایک نیا صدر اور نیا نائب صدر منتخب کرے۔علاوہ ازیں اسی اجلاس کے دوران اگست انقلاب اور آزادی کے سات عشرے مکمل ہو جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm hopes monsoon session runs with gst spirit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply