بجٹ اجلاس میں تمام امور پر جامع مباحثہ ہو گا:وزیر اعظم نریندر مودی اظہار امید

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آج سے شروع ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ کے دوران بامعنی اور مفاد عامہ میں بات چیت ہوگی۔ مسٹر مودی نے پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں بجٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی خوشگوار طریقہ سے چلانے کے لئے گزشتہ دنوں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجتماعی اور ذاتی طور پر مسلسل بات چیت کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی بہتر طریقہ سے چلنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “سیشن کا سب سے زیادہ استعمال مفاد عامہ کے لئے ہو، بامعنی بات چیت ہو، بجٹ پر بھی باریکی سے بحث ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار بجٹ یکم فروری کو پیش ہو رہا ہے۔
اس سے پہلے بجٹ شام کو پانچ بجے پیش کیا جاتا تھا. جب مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی حکومت تھی، تب سے صبح ایوان شروع ہوتے ہی بجٹ پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور نئی روایت کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایک تو بجٹ تقریبا ایک مہینہ پہلے آ رہا ہے۔ دوسرا اس کے ساتھ ریلوے بجٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایوان میں اس پر وسیع بات چیت ہوگی۔ اس سے ہونے والے فوائد پر بھی کھل کر بحث ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میرا یقین ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بار ایوان کو بہترین تال میل کے ساتھ عوامی مفاد کے کام کو آگے بڑھانے میں استعمال کریں گی۔

Title: pm hopes for comprehensive discussions during budget session | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply