وزیر اعظم مودی نے فلپائن سے جھارکھنڈ کے عوام کو پیغام مبارکباد بھیجا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ مودی نے آج ایک ٹوئیٹ کے توسط سے جھارکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے راستے پر رواں دواں رہنے کی تمنا کی۔
واضح رہے کہ یہ نکسل زدہ خطہ 2000میں جنوبی بہار سے علیحدہ کر کے 17ویں ریاست کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے معدنی وسائل کا کم از کم40فیصد حصہ اس ریاست میں ہے۔
ہر سال قبائلی رہنما برسا منڈا کے یوم پیدائش پر، جو ہندوستان کی تحریک آزادی کی تاریخ کے ایک اہم اور قد آور شخصیت کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں،ریاست کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔

Title: pm greets the people of jharkhand on their statehood day | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply