وزیر اعظم نے منموہن سنگھ کو84ویں سالگرہ پر مبارک باددی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیشرو ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے84ویں یوم پیدائشپر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بات کی اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔
کانگریس پارٹی نے بھی سابق وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مسلسل دو میعاد تک ترقی پسند اتحاد حکومت کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر سنگھ جو 26 ستمبر 1932 کو پیدا ہوئے پیر کے روز 84 سال کے ہوگئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm greets manmohan singh on birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply