عالمی سرمایہ کاری سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لیے مودی کی نیک خواہشات

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں منعقد گلوبل انویسٹر سمٹ 2017 کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا، “انویسٹ جھارکھنڈ کو نیک خواہشات۔اس سربراہی کانفرنس میں بات چیت سے بامعنی نتیجہ نکلے جو جھارکھنڈ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔
انویسٹ جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری سے ریاست کے لوگوں کے لئے متعدد مواقع پیدا ہوں گے اور ان کی خواہشات کو پنکھ لگیں گے. ” انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام کی مہارت اور ان کا عزم لائق ستائش ہے۔ ریاستی حکومت کی بہترین کوششوں سے ریاست کی چہارطرفہ ترقی ہو رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں دو روزہ عالمی سرمایہ کاری سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔حامد انصاری روانڈا اور یوگانڈا کے پانچ روزہ دورے پرجائیں گے۔

Title: pm extends best wishes to global investors summit | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply