سوراشٹر میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ساؤنی پروجکٹ کا افتتاح کیا

احمد آباد / راجکوٹ: وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنے آبائی صوبہ گجرات میں سوراشٹر علاقے کا پانی کا بحران ختم کرنے کے مقصد والا اہم سوراشٹر نرمدا زمینی آبپاشی منصوبہساؤنی منصوبہ) کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ فضائیہ کے طیارے سے جام نگر پہنچنے کے بعد خراب موسم کے باعث طے شدہ پروگرام کے مطابق ہیلی کاپٹر سے جانے کے بجائے سڑک راستے سے آجی3 ڈیم پہنچے۔
مسٹر مودی نے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کی موجودگی میں بٹن دبا کر نرمدا ندی کے اضافی پانی کو سوراشٹر کے ذخائر کو بھرنے کے اس منصوبہ کی شروعات کی۔ اس منصوبہ کے تحت سوراشٹر علاقے کے 11 اضلاع کے 115 چھوٹے بڑے ڈیموں کے ذخائر کو نرمدا دریا پر بنے سردار سروور ڈیم کے اضافی پانی سے بھرا جانا ہے۔
وزیر اعظم اس منصوبہ کے پہلے مرحلے کا آغاز جام نگر ضلع کے سنوسرا گاؤں سے کریں گے۔ مسٹر مودی نے گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی کے طور پر سال 2012 میں تقریبا 1200 کروڑ والے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس کا پہلا مرحلہ اب تیار ہے اور اس کے تحت 10 ذخائر کو بھرا جانا ہے۔ چار مراحل والا یہ منصوبہ سال 2019 تک مکمل طور سے لاگو ہو جانے کا امکان ہے۔
اس کے ذریعے چار لاکھ ہیکٹر کے علاقے میں آبپاشی صلاحیت پیدا کی جا سکے گی اور پانی کی کمی والے سوراشٹر میں اس مسئلہ کو بہت حد تک دور کیا جا سکے گا۔ریاستی حکومت کے محکمہ آب پاشی کے اس منصوبے کے تحت تقریباً تین میٹر قطر والی پائپ لائن کے ذریعے مختلف اہم ڈیم کو آپس میں جوڑا جائے گا۔
اس کا پہلا لنک 180 کلومیٹر، دوسرا 253 تیسرا 245 اور چوتھا 250 کلومیٹر طویل ہوگا۔ ان بڑی پائپ لائن سے چھوٹے حجم والے پائپ کو جوڑا جائے گا جو نرمدا کے اضافی پانی کو وہاں سے دوسرے چھوٹے ذخائر تک پہنچائےگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm dedicates ambitious water project to gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply