ہماچل پردیش میں بس حادثہ پروزیر اعظم مودی اور سونیا کا اظہارافسوس

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہماچل پردیش میں ہوئے بس حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔ ہماچل پردیش میں ضلع شملہ کے کھناری میں آج صبح ہوئے بس حادثہ میں 26افراد مارے گئے جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ بس کنور سے سولن جارہی تھی جو ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے سے نیچے گر گئی۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
جنہوں نے اپنے اہل خانہ کو کھویا ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے زخمی ہونے والے لوگوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ محترمہ گاندھی نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہماچل حکومت سے راحت اور بچاؤ کاموں کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے کہا تھا۔انہوں نے ریاستی کانگریس اور پارٹی کارکنوں سے حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرانے کے لئے کہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm condoles loss of lives in himachal bus accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply