وزیر اعظم نریندر مودی کا لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا کے انتقال پر اظہار غم وتعزیت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر اور آسام کے سابق گورنرلیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوننے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ چند روز قبل ہی لیفٹننٹ جنرل سے ملاقات کا انہیں موقع ملا تھا۔ان کے انتقال پر آسام اور جموں و کشمیر کے وزراءاعلیٰ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ وراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بھی لیفٹیننٹ جنرل سنہا کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مسٹر لالو یادو نے یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر ایس کے سنہا بہار کے فخر تھے۔
ان کے انتقال سے ملک نے ایک سچے محب وطن، سماجی و سیاسی مفکر کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ایس کے سنہا نے کشمیر اور آسام کے گورنر کی حیثیت جو ملک کی خدمت کی تھی، اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ آر جے ڈی کے صدر نے دعا کی کہ بھگوان ان کی روح کو سکون اور اہل خانہ کو اس دکھ کی گھڑی کو صبر کرنے کی ہمت و قومت فراہم کر ے۔
بہار کی سابق وزیر اعلی محترمہ رابڑی دیوی، نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو، ریاستی وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ محتمہ میسا بھارتی نے بھی مسٹر ایس کے سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm condoles death of former jk governor lt gen sk sinha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply