کشمیر کی صورت حال پر وزیر اعظم کا اظہار تشویش،اور مسئلہ کا دائمی حل تلاش کرنے پر زور

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کا مستقل حل آئین کے دائرے میں مذاکرات کے ذریعہ تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وہاں کے حالات پر سخت تشویش اور دکھ کا اظہار کیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ اس کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے مل جل کر کام کریں۔
وزیر اعظم نے جموں و کشمیر سے آئے اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورت حال پر تشویش کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ اپنی جان گنوار ہے ہیں وہ ہمارا حصہ ہیں’ خواہ وہ نوجوان ہو’ فوج کے جوان ہوں یا پولیس اہلکار ہوں وہ ملک کے شہری ہیں اور ہمارے اپنے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت اور پورا ملک جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ پیغام ریاست کے لوگوں تک پہنچانا چاہئے۔ وادی میں حالات معمول پر لانے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی کے تئیں عہد کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے وفد کے مشوروں کی تعریف بھی کی۔ وفد میں ریاست کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ ،کانگریس کے غلام احمد میر،پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے حکیم محمد،مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے محمد یوسف تاریگامی ،ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ کے غلام حسن میر اور ریاست کے دیگر رہنما شامل تھے۔
میٹنگ کے بعد مسٹر عبداللہ نے بتایا کہ بات چیت کھلے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کے جانا چاہئے‘ کیوں کہ یہ انتظامی مسئلہ نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm concerned over kashmir situation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply