کانگریس اور آر جے ڈی دونوں عوام کے ہزاروں کروڑ روپے ہضم کر گئے:وزیر اعظم مودی

پٹنہ : وزیر اعظم نریندرمودی نے بہار کے پٹنہ ضلع کے پالی گنج میں آخری انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کرپشن کے معاملہ پر حزب اختلاف کو سخت برا بھلا کہا ۔انہوں نے کہا کہ چاہے کانگریس پارٹی ہو یا بہار کا بدعنوان خاندان ہو ادونوں نے غریب عوام کے ہزاروں کروڑ روپے ڈکار لیے۔

یہ مہا ملاوٹی لوگ غریب لوگوں کا درد نہیں جانتے اور نہ سمجھتے۔اس کے باوجود بہار کے عوام دسیوں سال سے ان پر آنکھ بند کر کے اعتماد کرتی رہی ۔لیکن انہوں جواب میں بہار کے لیے کیا کیا۔ پٹنہ اور پاٹلی پتر سے این ڈی اے امیدوارروی شنکر پرساد اور رام کرپال یادو وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر سینیئر ریاستی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ڈائس پر موجود تھے۔

آر جےڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے کنبہ کا درپردہ حوالہ دیے ہوئے مودی نے کہا کہ انہوں نے تو اپنی ذات کے لوگوں سے بھی دھوکا کیا۔ انہوں نے اپنی ذات کے ابھرتے نوجوانوں کو غنڈہ گردی میں لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ مہا ملاوٹی حزب اختلاف کی جماعتیں صرف منفی سیاست کرتی ہیں اور ان کا واحد نصب العین مودی ہٹاو¿ ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ این ڈی اے حکومت نے اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ کی ترقی کے لیے10فیصد ریزرویشن شروع کیا تھا۔ انہوں نے ریاست میں این ڈی اے حکومت کے ترقیاتی کاموں اور عام آدمی کے لیے فلاحی اسکیموں شمار کرائیں۔ انہون نے کہا کہ جب عوام سڑکیں دیکھتے ہیں، الیکٹرسٹی ، میٹرو، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور میڈیکل کالجز دیکھتے ہیںتو وہ سمجھتے ہیں کہ ترقی ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm attacks opposition in last poll public meeting in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.