وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ آسام کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے مرکزی امداد کی یقین دہانی کرائی

گوہاٹی :وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت آسام کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے مرکزی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور کہا کہ اصل نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ دس روز میں ایک مرکزی وفد آسام کا دورہ کرے گا۔
وزیر اعظم نے یہ بات ریاست کے وزیر اعلی سرواند سونووال سے اس وقت کہی جب سونووال نے ریاست میں آئے سیلاب کے بعدریاستی حکومت کی طرف سے کی جارہی کوششوں نیز باز آباد کاری اور تعمیر نو سے متعلق کاموں سے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگاہ کرایا ہے۔
مسٹر سونووال نے کل قومی راجدھانی میں مسٹر مودی سے ملاقات کرکے انہیں ریاستی حکومت کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کی کوششیں کے بارے میں اطلاع دی۔انہوں نے سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے مرکز سے مدد کی درخواست کی تاکہ راحت اور بازآبادکاری کا کام تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm assures sonowal of all central assistance for floods in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply