بس حادثہ میں امرناتھ یاتریوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم اور کانگریس نائب صدر کا اظہار رنج و غم

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اتوار کی صبح جموں وکشمیر میںہوئے بس حادثہ میں16 امرناتھ یاتریوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ انہیں جموں وکشمیر میں بس حادثہ میں امرناتھ یاتریوں کی موت سے شدید دکھ ہوا ہے۔
میں مرنے والوں کے گھر والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا گو ہوں۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے بات چیت کی ہے انہوں نے انہیں بچاؤ اور راحتی کاموں کے حوالے سے تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہاکہ بس حادثہ میں یاتریوں کی موت پر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm and home minister condole death of amarnath yatris in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply