وزیر اعظم نریندر مودی کا گورنرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہ گورنرزمختلف شعبہ حیات میں اپنے تجربات کو کیسے مفید بنا سکتے ہیں تاکہ ملک کا ہر شہری مرکز کی اسکیموں سے استفادہ کر سکے راشٹر پتی بھون میں گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کی 49 ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وفاقی ڈھانچے اور آئینی نظام میں گورنر کا عہدہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان رابطہ کا کام کرتا ہے انہوں نے قومی تغذیاتی مشن اور دیہاتوں میں بجلی جیسی اسکیموں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ گورنر کچھ ایسے دیہات کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں پہلی بار بجلی پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اکثریتی ریاستوں کے گورنروں کا کردار خاص طور پر اہم ہے اور وہ تعلیم، کھیل اور اقتصادی شمولیت جیسے شعبوں میں حکومت کے اقدامات کا فائدہ قبائلیوں تک پہنچانے میں معاونت کر سکتے ہیں۔ قبائلیوںنے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ا ڈیجیٹل میوزیم جیسے ذرائع سے آئندہ نسل کو متعارف کرانے اور اسے ریکارڈ میں محفوظ رکھا جانا چاہیے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گورنر یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوتے ہیں اور وہ بین الاقوامی یوم یوگا 21 جون کے ذریعے نوجوانوں میں یوگا کے تعلق سے شعور بڑھانے کا کام کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے آئندہ سال ہونے والی50ویں گورنرز کانفرنس کی ابھی سے منصوبہ بندی کی تجویز پیش کی۔ کانفرنس کے دوسرے سیشن میں نیتی آیوگ کے سی ای او ر وائس چیرمین اور قومی سلامتی مشیرحکومت ہند کے فلیگ شپ پروگراموںاور داخلی سلامتی پر اظہار خیال کریں گے۔تیسرے سیشن میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار رخی تعلیم و تعلیم بالغان پر مقررین خیالات کا اظہار کریںگے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm addresses opening session of 49th governors conference in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply