وزیر اعظم مودی کے قتل کی سازش: کئی ریاستوں میں پولس کے چھاپے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش کے حوالے سے پولس کی اسپیشل ٹیموں نے مہاراشٹر، تلنگانہ ،دہلی ،گوا اور جھارکھنڈ میںکے مختلف شہروں میں چھاپے مارے ۔یہ اسی نوعیت کے چھاپے ہیں جو بھی ما کورے گاؤں احتجاجی مظاہروں کے موقع پر جون میں مارے گئے تھے۔

حیدر آباد میں پولس نے ماؤ نظریات کے حامی مصنف وروارا راؤ اور ان کی بیٹی کی گاندھی نگر میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا۔پولس نے ایک معروف بزنس اخبار کے نمائندہ خصوصی اور تیلگو اخبار کے ایک جرنلسٹ کے مکان پر بھ چھاپہ مارا۔ایک انگلش اور فارن لینگویج یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا۔

پولس نے دہلی میں سدھا بھاردواج اور گوتم نولکھا کی رہائش گاہوں پر ممبئی میں ارون فریرا، سوسن ابراہا اور ورنون گونزالویز کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Plot to kill modi nation wide raids reveal huge naxal urban naxal conspiracy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply