وزیر اعلیٰ منی پور کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں خطرناک دہشت گرد گرفتار

امپھال:دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے سنیچر کو کھورانہ نام کے ایک انتہاپسند کو ،جسے منی پور کی ایک کالعدم تنظیم کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (کے سی پی) اور پیپلز وار گروپ(پی ڈبلیو جی) کا چیرمین کہا جاتا ہے، منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کو قتل کرنے کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اس کی گرفتاری4اگست کو امپھال سے گرفتار کیے گئے اسی انتہاپسند تنظیم کے موئیرنگاتھیم رانا سے پوچھ گچھ کے دوران کھورانہ کے بارے میں تفصیل معلوم ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

کھورانہ منی پور میں بھتہ وصولی میں ملوث تھا۔اور ملنے والی رقم کا استعمال دہشت پسندانہ وارداتوں میں کرتا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ اسی کی ہدایت پرکوئمبا نام کے ایک دہشت گرد نے منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

دہلی پولس اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر دہلی لا رہی ہے۔ موئیرنگاتھیم انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ درج کیس میں بھی مطلوب تھا اور اس کے سر پر 2لاکھ رپے انعام تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Plot to attack manipur cm another man in net in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply