جھارکھنڈ میں پیپلز لبریشن فرنٹ کے انتہا پسندوں سے تصادم میں دو پولس اہلکار ہلاک

PLFI men kill two Jharkhand cops
رانچی:جھارکھنڈ کے تشدد سے متاثرہ ضلع سمڈیگا میں بانو تھانہ کے سکوردا بڑا رائیکا گاوں میں ہفتہ کو دیر رات گئے پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی ) کے دہشت گردوں اور پولیس کے مابین تصادم میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو راجن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہفتہ کی رات سکوردا بڑا رائکا گاوں میں پی ایل ایف آئی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر باندو کے ایس ایچ او بدیا پاتی سنگھ کی قیادت مٰن ایک پولس پارٹی وہاں پہنچی ۔
اور جیسے ہی پولس ٹیم اس مکان کے احاطے میں داخل ہوئی پی ایل ایف کے انتہا پسندوں نے اے کے47رائفلوں سے فائرنگ شروع کر دی جس میں ایس ایچ او اور کانسٹبل پرم بوریلی ہلاک ہو گئے ۔