اوبامہ سے دوبارہ ملاقات کر کے مسرت ہو رہی ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہیں سابق امریکی صر براک اوبامہ سے دوبارہ ملاقات کر نے پر بہت مسرت ہو رہی ہے۔جنوری میں امریکہ کے عہدہ صدارت کی دوسری میعاد کے اختتام کے بعد پہلی بار ہندوستان کا دورہ کرنے والے اومابہ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ کانفرنس میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں۔
جہاں وزیر اعظم نے ان سے ملاقات کی۔ اس سے قبل اوبامہ نے کہا کہ وہ مسٹر مودی کے مداح ہیں اور وہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بھی دوست ہیں۔لیکن فوراً ہی کہا کہ وہ ان کی تعریف کرتے ہیںکیونکہ اپنے8سالہ دور اقتدار کے دوران ان سے ان کے دوستانہ مراسم تھے۔لیکن حسن اتفاق سے وہ ہندوستان کے وزیر اعظم تھے۔

Title: pleasure to meet barack obama once again tweets pm narendra modi | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply