اترپردیش میںبوا۔بھتیجہ صبر سے کام لیں، بی جے پی حکومت لمبے عرصہ کے لیے آئی ہے: سری کانت

لکھنو¿:اتر پردیش کی اہم اپوزیشن پارٹی سماجوادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)صدر مایاوتی کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے یوگی حکومت نے کہا ہے کہ بوا(پھوپھی)- بھتیجا اتنی جلدی بے چین نہ ہوں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت طویل عرصے تک رہنے والی ہے۔ ریاست کے وزیر توانائی اور حکومت کے ترجمان سری کانت شرما نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پھوپھی اور بھتیجا کو صبر سے کام لینا چاہیے۔ اتنی جلدی بے چین نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بی جے پی کی حکومت کا ایک لمبے عرصہ کے لیے قیام عمل میں آیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مایوسی اور نا امیدی کے شکار دونوں لیڈروں نے نچلی سطح کی سیاست شروع کر دی ہے۔ بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا صبر جواب دے رہا ہے۔ پھوپھی اور بھتیجا دونوں کو انتظار کرنا چاہیے۔ غور طلب ہے کہ مسٹر یادو محترمہ مایاوتی کو اکثر پھوپھی کہہ دیتے ہیں۔ اس کے جواب میں بی ایس پی سربراہ انہیں کئی بار بھتیجے سے خطاب کر دیتی ہیں تاہم دونوں کا لہجہ طنزیہ ہی ہوتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Phupi bhatija should keep patience says up power minister srikant in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply