متاثرہ دلت کنبہ کو دھمکی دینے والے گرفتار کئے جائیں گے : وزیر اعلیٰ گجرات

اونا (گر سومناتھ) / راجکوٹ:گجرات کی وزیر اعلی محترمہ آنندی بین پٹیل نے آج ریاست کے گر سومناتھ ضلع کے اونا تعلقہ کے موٹا سمڈھیانا گاؤں کا دورہ کرکے گزشتہ دنوں مبینہ طورپرگؤ رکشکوں کے ہاتھوںسرعام بے رحمی سے زد وکوب کیے جانے والے دلتوںکے گھروالوں سے ملاقات کی۔
بعد میں انہوں نے راجکوٹ سول اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں کچھ متاثرین اور مذکورہ واقعہ کے خلاف احتجاج میں اقدام خود کشی کرنے کے باعث بیمار پڑنے والے نصف درجن سے زائد دلت افراد داخل ہیں۔
اپنے دو وزرا رمن لال ووہرا اور جشابھائی بارڈ اور چیف سکریٹری جی آر الوریا کے ساتھ دیو ہوائی اڈے سے سڑک کے راستے وہاں پہنچیں محترمہ پٹیل نے کہا کہ متاثرہ کنبوں کو مبینہ طور پر دھمکی دیئے جانے کے معاملے کی جانچ ہوگی اور ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سیکورٹی بھی فراہم کرائی جائے گی۔خیال ر ہے کہ متاثرین نے انہیں یہ اطلاع دی تھی کہ انہیں کچھ لوگ فون پر دھمکی دے رہے ہیں۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Persons who are giving threat to affected dalit families will be arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply