ہماچل میں وزارت اعلیٰ کے بی جے پی امیدوار پی کے دھومل کو اپنی شکست تسلیم

نئی دہلی: اگرچہ ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کر کے حکومت بنانے میںکامیابی حاصل کر لی لیکن اس کے ساتھ اسے اس وقت زبردست جھٹکا بھی لگا جب وزارت اعلیٰ کے اس کے امیدوار پی کے دھومل سوجان پور لوک سبھا حلاقہ سے چناؤ ہا ر گئے۔
انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی کے آگے ایک فرد کی شکست کوئی معنی نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ بی جے پی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں وزارت اعلیٰ کے لیے کسی کو پارٹی امیدوار کے طور پر پیش نہ کرنے کی اپنی حکمت عملی کو ہماچل میں ترک کرتے ہوئے دھومل کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا تھا۔

Title: personal loss not important says pk dhumal | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply