جو لوگ ہندوستان کو پسند نہیں کرتے انہیں پاکستان بھیج دیا جانا چاہیے: طارق فتح

نئی دہلی: متنازعہ شخصیت طارق فتح نے ،جو کنیڈا کے پاک نژاد شہری ہیں،کہا ہے کہ اجودھیا میں بابری مسجد غاصبانہ قبضہ کی گئی اراضی پر تعمیر کی گئی تھی لہٰذا اس میں نماز پڑھنا جائز نہیں تھا۔

اس لیے اسے اگر گرا دیا گیا تو کچھ غلط نہیں ہوا۔بلکہ اس جگہ رام مندر تعمیر ہونا چاہیے ۔ اور اجودھیا میں اس متنازعہ اراضی پر خود مسلمانوں کو اپنے ہاتھوں سے ایک عالیشان رام مندر تعمیر کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ”مندر وہیں بنے گا“ اور ضرور بنے گا۔ہندوستانی مسلمانوں کے حولاے سے کہا کہ جو ہندوستان کو پسند نہیں کرتے انہیں پاکستان بھیج دیا جانا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People who does not like india should be sent to pak says tarek fatah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply