ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی سزائے موت کے خلاف لکھنؤ میں مسلمانوں کا زبردست مظاہرہ

لکھنؤ:ہندوستانی شہری ?لبھوشن جادھو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے خلاف آج یہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوئے اور انہوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے اور ہندوستانی بے قصور شہری کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے فوجی عدالت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا۔
مدرسے کے ہزاروں طلبا نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق فوجی کی سزا معاف کرنے اور ان کی باعزت رہائی کے مطالبہ میں زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔ مظاہرہ کرنے والے لوگ ’پاکستان! کلبھوشن کو رہا کرو‘جیسے نعرے لکھے تختیاں پکڑے تھے اور پاکستان کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی فوجی عدالت نے بے قصور ہندوستانی کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی اور انہیں اپنی صفائی پیش کرنےکے لیے وکیل کا بھی انتظام نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی یہ بزدلانہ حرکت ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People protest against pakistan for kulbhushan jadhav in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply