بہار کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سیاست کی سمت طے کی ہے:پونم مہاجن

پٹنہ:بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی قومی صدر پونم مہاجن نے کہا کہ بہار کے عوام ہمیشہ سے ہی ملک کی سیاست کی سمت طے کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔شمال وسطی ممبئی سے ممبر پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی صدر مہاجن نے بہار کے دارالخلافہ پٹنہ میں مورچہ کے زیر اہتمام منعقد عوامی استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سیاست کی سمت طے کی ہے اور کئی بار اس کا نتیجہ دیکھنے کو ملا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی بہار کے عوام ملکی سیاست کی سمت طے کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چمپارن ستیہ گرہ ، لوک نائیک جے پرکاش نرائن کی تحریک اور2013میں پٹنہ کے تاریخی میدان میں منعقد نریندر مودی کی ریلی سے ملک کی سیاست میں زبردست تغیر آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے عوام جس شکل میں بھی سیاست کو ڈھالتی ہے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار اور اترپردیش کے لوگ فخر ممبئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People from bihar uttar pradesh pride of mumbai poonam mahajan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply