مہنگائی نے”ہر ہر مودی“ نعرہ”ارہر مودی“ میں تبدیل کردیا: راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں آج لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھے حملے کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر ہر مودی“ کا نعرہ اب ”ارہر مودی“ میں تبدیل گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ضابطہ 193 کے تحت بحث میں حصہ لیتے ہوئے کھانے کی اشیا خاص طور دالوں کی مسلسل بڑھنے والی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگائی کے اس بوجھ کو ڈھوتے ڈھوتے اتنے ہلکان ہو چکے ہیں کہ اب وہ”ہر ہر مودی“ کی جگہ ”ارہر مودی“ کہنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوں توا سٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور اسکل انڈیا جیسے کئی پروگرام نوجوانوں کو ہدف بنا کرچلائے گئےلیکن یہ صرف کاغذوں پر رہ گئے ہیں۔ ایک بھی نوجوان کو ان منصوبوں کے تحت اب تک روزگار نہیں ملا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People are now chanting arhar modi arhar modi rahul gandhi in ls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply