پہلو خان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: راجستھا ن بی جے پی صدر

الور: راجستھان پولس نے ریاستی وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ کے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا کہ دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کے خلاف ، جنہیں گﺅ رکشکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا،گائے کی اسمگلنگ کرنے کے تین معاملات درج ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق الور کے پولس سپرنٹنڈنٹ راہل پرکاش نے کہا کہ پہلو خان کے خلاف ماضی مین کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا۔پہلو خان کے بیٹے کے خلاف البتہ کیس درج ہیں لیکن پہلو خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔دریں اثنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر اشوک پرنامی نے کہا کہ ضلع الور کے بھروڑ میں گائے کے مبینہ اسمگلرپہلو خاں کے قتل معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ مسٹر پرنامی نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے اور جو بھی مجرم ہوگا،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ریاست میں امن وقانون بہترہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھروڑ میں تشدد کے معاملے کو بلا وجہ طول دیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pehlu khan case set back for bjp as police scraps ministers lies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply