امریکی طالبہ سے جنسی زیادتی کے مجرم قرار دیے گئے محمود فاروقی کی سزا کا تعین منگل کو

نئی دہلی:دہلی کی ایک سیشن عدالت فلم ساز محمود فاروقی کی ، جو بالی ووڈ فلم ”پیپلی لائیو“ کے شریک پروڈیوسر سے بھی معروف ہیں، سزا کا تعین منگل کے روز کرے گی ۔
انہیں ہفتہ کے روزسیشن عدالت نے گذشتہ سال جنوبی دہلی کے اوکھلا علاقہ کے سکھدیو وہار میں واقع رہائش گاہ پر ایک امریکی لڑکی سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار د یاتھا۔ داستان گوئی کے طور پر اردو قصہ خوانی کے فن میں زبردست مہارت رکھنے والے فاروقی کو ایڈیشنل سیشن جج سنجیو جین نے تعزیرات ہند کی دفعہ 376(ریپ) کے تحت مجرم قرار دیا ہے جس میں کم از کم 7سال کی قید کی سزا ہے۔
فاروقی پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی ایک35سالہ طالبہ سے،جو اپنی ڈاکٹریٹ کی تھیسس مکمل کرنے کے لیے تحقیقی کام کے سلسلہ میں دہلی آئی ہوئی تھی،جنسی زیادتی کی تھی۔
لیکن طالبہ نے تین ماہ بعد ایف آئی آر درج کرائی ۔ پولس نے 29جون کو ان کے خلاف فرد جرم داخل کی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ محمود فاروقی نے 28مارچ کو امریکی لڑکی سے جنسی زیادتی کی اور اپنے خلاف تمام شواہد تلف کر دیے۔لیکن عدالت نے فرد جرم عائد کرتے وقت فاروقی کے خلاف شواہد تلف کرنے کا الزام خارج کر دیا۔
محمود فاروقی نے جو معروف تنقید نگار شمس الرحمان فاروقی کے بھتیجے بھی ہیں،خود کو بے قصور بتایا ۔اور کہا کہ انہیں جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peepli live co director convicted quantum of punishment to be announced tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply