ڈیرہ سچا سود ا سربراہ کو سزا سنائے جاتے ہی ہریانہ و پنجاب میں امن بحال

چنڈی گڑھ: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گورمیت رام رحیم سنگھ کو ریپ کے دو مختلف مقدمات میں 20سال کی سزا سنائے جانے کے بعد ہریانہ اور پنجاب کے تشدد زدہ علاقوں میں امن بحال ہو گیا اور روز مرہ کی زندگی معمول پر آگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ریاستوں کے کسی حصہ سے کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔
سرسہ میں کہیںبھی کوئی واردات رونما نہ ہونے کے باعث حکام نے کرفیو میں صبح سات بجے سے12گھنٹے کے لیے ڈھیل دی۔پنچکولہ اور کیتھل سمیت ہریانہ کے دیگر قصبوں اور شہروں سے کرفیو پہلے ہی اٹھایا جا چکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peace prevail in haryana punjab after dera chief sentencing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply