اسکول پرنسپل اور کلرک کی ہوس کا شکار بننے والی11سالہ بچی حاملہ ہو گئی،دو نوں ملزم گرفتار

پٹنہ: یہاں کے ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل اور ایک کلرک کو پانچویں کلاس کی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور اس کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل اور خوفزدہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ ایک روز اس 11سالہ بچی کو قے ، درد اور ہارمونز بڑھ جانے کے باعث ڈاکٹر کو دکھایا گیا جس نے طبی معائنہ کے بعد اس کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا۔اس لری کے والدین نے ویمن پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔

پٹنہ کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایا کہ بچی کے والدین نے جیسے ہی شکایت درج کرائی پولس نے اسکول پرنسپل اور کلرک کو گرفتار کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پرنسپل اپنے دفتر سے متصل ریسٹ روم میں اس بچی کو اس کی تحریر اور ہوم ورک چیک کرنے کے بہانے لے جاتا تھا اور وہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا تھا جبکہ کلرک باہر پہرہ دیتا تھا اس نے اس کی ایک ویڈیو بھی بنا لی تھی جسے اکثر وبیشتر اسے ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو وہ یہ ویڈیو عام کر دے گا ۔

پرنسپل کے فون میں متاثرہ کی تصویر بھی ملی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Patna school principal clerk held for raping class v girl for a month in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment