بہار کی ہائی کورٹ نے نتیش کمار حکومت کے خلاف عذرداریاں خارج کردیں

پٹنہ : بہار میں عظیم اتحاد سے انحراف کر کے پرانے حلیف بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے والے نتیش کمار کو اس وقت زبردست راحت اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو سخت جھٹکا لگا جب پٹنہ ہائی کورٹ نے نتیش کمار کی قیادت مین این ڈی اے حکومت کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی دو عذر داریاں خارج کر دیں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جب ایوان میں نئی حکومت آزمائش میں پوری اتر گئی تو عدالت کا اس میں مداخلت کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔
آر جے ڈی ممبر ان اسمبلی سروج یادو اور چندن ورما اور ایک سماج وادی کارکن جتیندر کمارکی جانب سے مفاد عامہ میں داخل کی جانے والی دو عذرداریوں پر سماعت کے دوران تما م فریقوں کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس راجند مینن اور جسٹس اے کے اپادھیائے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اسمبلی میںاکثریت ثابت کردیے جانے کے بعد اس معاملہ میں عدالت کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Patna hc dismisses pils challenging new nitish government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply