بہار میں دن دھاڑے فائرنگ، طالب علم ہلاک

پٹنہ: بہار میں پٹنہ ضلع کے بختیار پور تھانہ علاقے میں آج دن دہاڑے مجرموں نے کوچنگ سے لوٹ رہے ایک طالب علم کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ امبیڈکر نگر چھوٹی ہریجن ٹولی کارہائشی20سالہ بٹو کمار مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرتا تھا۔
بٹو جب کوچنگ سے واپس آ رہا تھا تبھی مڈل اسکول گلی میں پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے اسے تین گولیاں ماریں جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے باڑھ سب ڈویڑنل ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Patna college student shot dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply