اترپردیش کے سنت کبیر نگر میں ایمبولینس ٹرک سے ٹکراگئی۔ مریض سمیت 8 افراد ہلاک

سنت کبیر نگر:اترپردیش میں سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد علاقہ میں ایمبولنس سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکراگئی جس سے اس میں سوار مریض سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ دیوریا ضلع کے بھاٹ پارانی علاقہ سے ایک مریض رام چندر کو لے کر گھر کے لوگ گورکھ ناتھ اسپتال کی ایمبولینس سے لکھنﺅ آرہے تھے۔ رات ساڑے بارہ بجے کے قریب بستی سرحد پر خلیل آباد علاقہ میں ایمبولینس کے سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک کو پیچھے سے ٹکرمار دی۔
حادثہ میں بیمار رام چند ر اور سات دیگر لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں رام چندر کے علاوہ سوشیل ، منوج ، شویتا ، کمل ، برج ناتھ ، وشو کرما، بھیم جی اور انکا بیٹا شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Patient among 8 killed in ambulance truck crash in santkabirnagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply