کٹھوعہ نابالغہ جنسی زیادتی و قتل کیس میں7ملزمان کے خلاف الزامات طے

پٹھانکوٹ:پنجاب کے شہر پٹھانکوٹ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایک 8سالہ بچی سے جنسی زیادتی اور قتل کے8ملزمین میں سے 7کے خلاف الزامات طے کر دیے۔

آٹھواں ملزم بچہ ہے۔جموں و کشمیر کرائم برانچ کی15صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق اقلیتی فرقہ کی اس بچی سے ،جسے ا س سال جنوری میں اغوا کیا گیا تھا، ایک چھوٹے گاؤں کے مندر میں حبس بیجا میں رکھ کر اس کو قتل کیے جانے سے پہلے چار روز تک اجتماعی عصمت دری کی جاتی رہی تھی ۔

متوفیہ کے والدین کی درخواست پر کیس کی سماعت جموں و کشمیر سے باہر کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مقدمہ کی کارروائی پٹھانکوٹ کی عدالت میں 31مئی کو شروع ہوئی تھی ۔سپریم کورٹ نے مقدمہ کی کیمرہ بند کارروائی روزانہ بنیاد پر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pathankot court frames charges against seven accused in kathua case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment