پاکستان کی مدد کے بغیر پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے پر حملہ نہیں کیا جاسکتا تھا: ہندوستان

نئی دہلی: حکومت ہند نے کہا ہے کہ جنوری میں پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کرنے والے پاکستان کے غیر حکومتی عناصر کو پاکستانی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔
اور پاکستان کی مدد اور حمایت کے بغیر یہ حملہ کیا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ پارلیمنٹ میں ایوان بالا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ ابھی قوی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں لیکن یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس حملہ میں پاکستان کے غیر ریاستی عناصر شامل تھے۔
انہوں نے شیو سینا کے سنجے روت کے ضمنی سوال کے جواب میں ایوان بالا کو مطلع کیا کہ مکمل تفصیلات تو این آئی اے کی تفتیش ختم ہونے کے بعد معلوم ہو جائیں گی ۔ لیکن یہ بات حتمی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ اس میں پاکستان کے غیر ریاستی عناصر ملوث تھے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس حملہ میں کوئی بھی غیرریاستی عناصر اپنے ملک کی حکومت کے تعاون کے بغیر کامیابی سے اپنا کام نہیں کر سکتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pathankot attack no n state actors had pakistan backing india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply