پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے پاکستانی وفد کو ویزا جاری

نئی دہلی: ہندوستان نے پٹھان کوٹ فضائی اڈے پر دہشت گردانہ حملہ کی تفتیش کرنے کے لیے اتوار کو ہندوستان آنے والے پانچ رکنی پاکستانی تحقیقاتی وفد کو ویزا جاری کر دیا۔پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم پنجاب انسداد دہشت گردی محکمہ کے افسر محمد طاہر رائے، لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل آف انتیلی جنس محمد عظیم ارشد ، آئی ایس آئی کے لیفٹننٹ کرنل تنویر احمد ، پاکستان کی فوجی انتیلی جنس کے لیفٹننٹ کرنل عرفان مرزا اور گوجراں والا کے تحقیقاتی افسر شاہد تنویر پر مشتمل ہے۔
یہ مشترکہ تفتیشی ٹیم پیر سے جانچ کا کام شروع کر دے گی۔جس میں ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروںکے افسران شامل ہیں ۔حکومت نے پاکستان ٹیم کی پٹھان کوٹ ایر بیس میں محدود رسائی کی بھی اجازت دے دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pathankot attack 5 member pakistani probe team granted visa to reach on sunday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply