چاچا نے جائیداد کے تنازع میں دو بھتیجوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

بریلی: اترپردیش میں بریلی کے کوتوالی (دیہی) علاقے میں جائیداد کے تنازعہ کے سلسلے میں ایک شخص نے اپنے دو بھتیجوں کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بہیڈی علاقے کے نوگوا کے رہنے والے راجندر سنگھ کا اپنے بھائی وریندر سنگھ اور ستپال سنگھ کے ساتھ زمین سے متعلق جھگڑاچل رہا ہے، کل راجندر سنگھ کا فارم پر اپنے بھتیجے جگتار سنگھ (22) سے جھگڑاہو گیا اور اس نے جگتار سنگھ کو اپنی لائسنسی بندوق سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
قتل کی اطلاع پاکر پروندر (27) اپنے رشتے کے بھائی جگتار کے پاس کھیت کی طرف بھاگا۔ راستے میں چچا راجندر نے اسے بھی گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پروندر سنگھ کو بہیڈی کے کمیونٹی ہیلٹھ سینٹر(سی ایچ سی) لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرو ںنے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ جگتار سنگھ پانچ دن پہلے ہی کولکاتہ سے کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ لے کر اپنے گاؤں نوگوا واپس آیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے دیر رات ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paternal uncle kills 2 nephews in bareilly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply