رام ولاس پاسوان نے بہار میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے یہ کہتے ہوئے کہ بہار میں امن و قانون کی صورت حال نہایت بدتر ہو گئی ہے، ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ادتیہ سچدیوا قتل کیس میں سی بی آئی جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آر جے دی کے سربراہ لالو پرساد یادو پر برستے ہوئے پاسوان نے کہا کہ جب سے ”مہا گٹھ بندھن“ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے ریاست میں قتل، ریپ اور ڈاکہ زنی کے وارداتوں نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔اس لحاظ سے دیکھاجائے تو ریاست میں آئین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ بہار میں صدر راج نافذ کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست میں صدرراج نافذ نہیں کیا جائے گا وہاں قتل، ریپ، ڈکیتی اور دیگر جرائم دھڑلے سے ہوتے رہیں گے۔

Title: paswan demands presidents rule in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply