میرا پاسپورٹ ہی منسوخ کر دیا گیا تو میں ہندوستان واپس کیسے آسکتا ہوں:جوہری میہول چوکسی

نئی دہلی: پنجاب نیشنل بینک سے 12ہزار کروڑ روپے کا دھوکہ کرنے والے معروف جوہری میہول چوکسی نے مرکزی تحقیقاتی بیورو کو مکتوب ارسال کیا ہے کہ چونکہ اس کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے اس لیے اس کا وطن واپس آنا ناممکن ہے۔
چوکسی نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ممبئی کے ریجنل پاسپورٹ آفس نے یہ وضاحت کیے بغیر کہ وہ ہندوستان کی سلامتی کے لیے کیسے خطرہ بنے ہوئے ہیں، ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ۔
گیتانجلی جیمز کے57سالہ سربراہ گیللی، نکشتر اور اسمی کے نام سے جواہرات کی دکانیں چلاتے ہیں ۔انہوں نے مکتوب میں یہ بھی لکھا کہ سی بی آئی نے ان کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں لیکن ابھی تک قانونی تقاضہ پورا کر نے کے لیےضبطی فہرست عدالت میںداخل نہیں کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Passport suspended how can i returnsays mehul choksi to cbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply