دہلی میں میٹرو ٹرین کے کرایہ میں اضافہ سے یومیہ مسافر ناراض

نئی دہلی:(یو این آئی) دہلی حکومت ، سیاسی جماعتوں اور مزدوروں و طلبہ تنظیموں کی مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے دہلی میٹرو ین آج سے اضافہ شدہ کرایہ نافذکردیا جس کی وجہ سے مسافروں میں زبردست ناراضگی ہے۔
نئے کرائے کی فہرست کے مطابق کم سے کم دوری یعنی دو کلومیٹر تک کرایہ دس روپے تک ہی رہے گا لیکن دو سے پانچ کلومیٹر کے لئے اب مسافروں کو پندرہ کے بجائے بیس روپے ، پانچ سے بارہ کلومیٹر کے لئے بیس کی جگہ تیس روپے ، بارہ سے اکیس کلومیٹر کے لئے تیس کی جگہ چالیس روپے ، اکیس سے بتیس کلومیٹر کے لئے چالیس کی جگہ پچاس روپے اور بتیس کلومیٹر سے زیادہ کے لئے پچاس کی جگہ ساٹھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔
میٹر و کے مطابق اسمارٹ کارڈ، چھٹیوں کے دن اور کم بھیڑ والے اوقات میں سفر کرنے والوں کو ملنے والی رعایت پہلے کی طرح برقرار رہیں گی۔ دہلی میٹرو نے آٹھ برس کے بعد گذشتہ مئی میں ہی کرایوں میں 66فیصد تک کا اضافہ کردیا تھا۔ دہلی اسمبلی نے میٹرو کرایہ اضافہ کے خلاف کل ایک تجویز منظور کی تھی۔ ریاست میں حکمراں عام آدمی پارٹی کرایہ میں اضافہ کی مخالفت کررہی ہے۔
اس سال یہ دوسرا موقع ہے جب میٹرو کے کرایہ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے مئی میں اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس معاملے پر مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان ٹکراو کی صورت بن گئی تھی۔ دہلی کانگریس نے میٹرو کرایہ میں اضافہ کے لئے دہلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Passengers oppose metro train fare hike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply