تری پورہ میں مسافر گاڑی پر قبائلیوں کا حملہ

اگرتلہ:تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلا میں گزشتہ 23 اگست کو قبائلیوں کی پارٹی انڈی جین پیپلز فرنٹ آف تری پورہ ( آئی پی ایف ٹی) کی ایک ریلی کے دوران ہوئی کشیدگی اور بڑھ گئی ہے جس سے ریاست کے شہریوں کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مغربی تریپورہ کے ہیجامارا میں سبل سنگھ کے علاقے میں کچھ قبائلیوں نے کل رات تقریبا نو بجے کمل پور سے اگرتلہ جا رہی ایک مسافر گاڑی پر حملہ کر دیا۔ قبائلیوں نے گاڑی میں بیٹھے 12 مسافروں کو دھاردار ہتھیار دکھا کر انہیں گاڑی سے اترنے اور اپنا قیمتی سامان دینے کو کہا۔ قبائلیوں نے گاڑی میں سوار مسافروں کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیے۔
ان میں سے ایک مسافر غنڈوںکی توجہ بھٹکا کر جائے واردات سے بھاگ نکلا اور اس نے یہ پورا معاملہ قریب ہی واقع تریپورہ اسٹیٹ رائفلز کی 11 ویں بٹالین کے کیمپ کے جوانوں کو بتایا۔ جوانوں کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے ہی رہزن وہاں سے بھاگ نکلے۔
پولیس نے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ریاست کے قبائلی بہبود وزیر اگھورے دیب برما نے اس معاملے پر کہا کہ، کچھ غیر سماجی عناصر معاشرے میں دہشت گردی کا ماحول بنا کر قبائلیوں اور غیر قبائلیوں کے درمیان امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ماحول کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Passenger vehicle attacked in tripura tribal locality in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply