ہندوستان اور افغانستان برسوں سے پراکسی وار جھیل رہے ہیں : پاریکر

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لئے دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مسٹر پرریکر نے تین روزہ 19 ویں ایشیائی سکیورٹی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان دہائیوں تک درپردہ جنگ(پراکسی وار) کا شکار رہے ہیں۔
اس کانفرنس میں بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوانین وضوابط بنانے کی کوششیں کی جائیں گی اور جغرافیائی اور سیاسی حالات کو سمجھنے اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کو وسیع پیمانے پر کرنے کی سمت میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parriker inaugurates 19th asian security conference in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply