گوا میں بی جے پی قیادت والی حکومت کواعتماد کا ووٹ حاصل

پنجی: گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے 40رکنی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے بطور وزیر اعلیٰ اپنی چوتھی اننگز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔بی جے پی نے کانگریس کی17کے مقابلہ 13سیٹیں جیتی تھیں لیکن اس نے علاقائی پارٹیوں اور آزاد اراکین کی حمایت سے اکثریت ثابت کر دی۔پاریکر کو منگل کے روز مرکزی وزیر دفاع کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعدگوا میں بطور وزیر اعلیٰ حلف دلایا گیا تھا۔
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران کانگریس اپنے17اراکین کو بھی ایوان میں پیش نہیں کر سکی کیونکہ وشوا جیت پرتاپ سنگھ رانے ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہے۔اور اس طرح پاریکر نے 16کے مقابلہ22ووٹوں سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔ بی جے پی کو اپنے 13اراکین کے علاوہ پاریکر کو ایم جی پی اور گوا فارورڈ پارٹی کے تین تین اور دو آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل رہی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parrikar wins trust vote in goa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply