پاریکر آج حلف لے سکتے ہیں مگر پرسوں اکثریت ثابت کرنا ہوگی:سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ گوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منوہر پاریکر آج (منگل) حلف تو لے سکتے ہیں لیکن انہیں جمعرات کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے کانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے جس نے گوا میں حکومت سازی کے لیے بی جے پی کو مدعو کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے کانگریس پر تنقید بھی کی اور کہا کہ اگر پارٹی کے پاس اراکین کی تعداد زیادہ تھی تو اسے گورنر ہاو¿س کے باہر دھرنا دینا چاہیے تھا۔ علاویہ ازیں کانگریس نے عدالت میں ایسا کوئی ثبوت نہیں پیش کیا جس سے ثابت ہوسکتا ہو کہ اسے مطلوبہ حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی انتخابات میں کم سیٹیں جیتنے کے باوجود گورنر مردولا سنہا نے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔کانگریس نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ گورنر کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔کیونکہ حسب ضابطہ و قانون سب سے بڑی واحد پارٹی کو حکومت سازی کا موقع دیا جانا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parrikar to take oath as goa cm today trust vote day aftersc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply