یہ اترا کھنڈ میں چینی دراندازی نہیں بلکہ سرحدی خلاف ورزی ہے:وزیردفاع پاریکر

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا کومطلع کہ گذشتہ دنوں اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے بارہ ہوتی میں چینی فوجیوں نے دراندازی نہیں کی تھی بلکہ سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔
مسٹر پاریکر نے اس سلسلے میں اپوزیشن خاص طور پر کانگریس اراکین کے خصوصی مطالبہ پر ایوان کو بتایا کہ بارہ ہوتی کا واقعہ چینی فوجیوں کی دراندازی نہیں بلکہ یہ حقیقی کنٹرول لائن طے نہ ہونے کے باعث سرحد کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ اس کے باوجود اس واقعہ کے سلسلے میں چینی افسران سے اعتراض درج کرایا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن واضح نہیں ہے اس وجہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو مغالطہ ہو جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parrikar says no incursion by chinese troops in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply