وزیر دفاع منوہر پاریکر دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے امریکہ روانہ

نئی دہلی:وزیر دفاع منوہر پاریکر اتوار کے روزامریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے جس کے دوران دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصہ سے معرض التوا میں پڑے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
مسٹر پاریکر کل اپنے امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر کے ساتھ دفاعی شعبہ کے مختلف امور پر دو طرفہ بات چیت کریں گے جس میں ہندستانی مسلح افواج کے لئے بغیر پائلٹ طیاروں اور جیٹ انجن ٹیکنالوجی جیسے امور بھی شامل ہیں۔ دفاعی وزراکی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران امریکی فوج کی سائبر کمان، اینڈریوز ایئر بیس اور لینجلی ایئر بیس بھی جائیں گے۔
وہ دفاعی شعبہ میں کام کرنے والی فلاڈیلفیا میں واقع بوئنگ کمپنی کا بھی دورہ کریں گے۔ ہندوستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے لئے فوجی ساز و سامان معاہدے کو اصولی طور سے منظوری دے رکھی ہے اور اس معاہدے کے مسودے کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران اس معاہدے پر بھی دستخط کر دیے جانے کا امکان ہے۔
دونوں ممالک نے فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون، خاص طور پر مشترکہ مشق، تربیت اور انسانی مدد مہمات میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parrikar off to us will visit facility building heavy lift choppers for india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply