صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور کانگریس صدر نے فرانس حملے کی مذمت کی

نئی دہلی:صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فرانس کے نائس شہر پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مصیبت کے اس وقت میں ہندستان دہشت گردی کے خلاف پوری طرح فرانس کے ساتھ ہے۔
صدر پرنب مکھرجی نے ٹویٹ کرکے کہا ’فرانس کے نائس میں قومی دن کے جشن کے لئے اکٹھے ہوئے معصوم لوگوں کے ہجوم پر دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر حیران ہوں اور حملے کی سازش کرنے والوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا” نائس پر دلدوز حملے سے میں بے چین ہوں۔ اور پاگل پن سے بھرے ایسے پرتشدد حملے کی میں سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میری ہمدردی ہلاک شدگان کے گھروالوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا ’میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ہندستان مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام کے ساتھ ہے‘۔
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ امن اور جمہوری اقدار کے خلاف سخت نفرت کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سازش کرنے والوں کو سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس سربراہ نے کہاکہ اس بحران میں ان کی پارٹی فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا ’میں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parnab modi and sonia condemn nicefracne attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply