پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 16 نومبر سے شروع ہوگا

نئی دہلی:حکومت نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 16 نومبر سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی کابینہ کی پارلیمانی امور سے متعلق کمیٹی کی آج شام یہاں منعقدہ میٹنگ میں کیاگیا۔ عام طور پر سرمائی اجلاس نومبر کے چوتھے ہفتے میں شروع ہوتا ہے اور دسمبر کے چوتھے ہفتے تک جاری رہتا ہے۔
لیکن اس بار یہ اجلاس چند ہفتے پیشتر طلب کیاگیا ہے۔ حکومت اس بار بجٹ اجلاس روایت سے ہٹ کر جنوری کے آخری ہفتے میں طلب کرنے کے حق میں ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ بجٹ فروری کے ہفتے میں پیش کردیا جائے اور اس کی کارروائی 31 مارچ سے قبل پوری طرح مکمل کرلی جائے تاکہ آئندہ مالی سال کے منصوبوں کے لئے یکم اپریل سے ہی الاٹمنٹ مل جائے۔
اب تک بجٹ اجلاس فروری کے آخری ہفتہ طلب کیا جاتا رہا ہے اور بجٹ کی کارروائی مئی میں مکمل ہوتی ہے۔ حکومت پہلے ہی یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ اب ریل بجٹ الگ سے پیش کرنے کی بجائے اسے عام بجٹ میں ہی شامل کردیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliaments winter session to start on 16 november in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply